سری لنکن ائیرلائن کی جانب سے پاکستان کی پروازوں میں اضافہ

سری لنکن ائیر کی جانب سے پاکستان کیلئے پروازوں میں اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سری لنکن ائیرلائن اب لاہور کیلئے ہفتہ وار چار پروازیں آپریٹ کرے گی، ایسے کل 31 اکتوبر کو کولمبو سے لاہور کے درمیان چوتھی پرواز پہنچے گی۔ 

سری لنکن ائیرلائن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اب کولمبو سے لاہور کے درمیان ہفتہ وار چار پروازیں آپریٹ کی جائیں گی جبکہ کراچی کیلئے پہلے سے ہی چار پروازیں آپریٹ کی جارہی ہیں۔

سری لنکن ائیرلائن کے مطابق پروازوں کی فریکوئنسی بڑھنے سے سری لنکن ائیرلائن کی آمدنی میں اضافہ ہوگا جبکہ مسافروں کو بھی سفر کی فوری اور بہتر سہولیات میسر آسکیں گی۔

سری لنکا ائیرلائن پاکستان کی فلائٹس کیلے ائیربس 320، 321 اور 330 طیارے استعمال کررہی ہے۔

خیال رہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان نے سری لنکن ائیرلائن کی پروازوں میں اضافے کی منظوری دی تھی۔