والی بال کے مقامی کمنٹیٹر شفیق گجر کی لاش کنویں سے برآمد

والی بال کے مقامی کمنٹیٹر شفیق گجر کی لاش کلر سیداں کے علاقہ میں کنویں سے مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق شفیق گجر جمعہ کی شب سے لاپتہ تھے،اغواکا مقدمہ تھانہ کلر سیداں میں درج تھا ،مقدمہ بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا

پولیس کا کہنا ہے کہ شفیق گجر کی لاش کنویں سے نکال لی ہے،سر پر چوٹ کا نشان ہے

ایف آئی آر کے متن کے مطابق شفیق گجر دوست زاہد الیاس کو گھر چھوڑنے گیا،واپس نہیں آیا۔