وفاقی کابینہ نے پاکستان اسٹیل ملز کو نجکاری پروگرام سے نکالنے کی منظوری دے دی۔
نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے پاکستان اسٹیل ملز کارپوریشن کی نجکاری کو نجکاری پروگرام سے نکالنے کی منظوری دے دی ہے۔
مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ کابینہ نے فلائی جناح کو بین الاقوامی روٹس پر آپریشنز کی منظوری دے دی، تاجکستان اور پاکستان کے درمیان تعاون کے پروٹوکول پر دستخط کی منظوری بھی دی گئی ہے۔
وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ یہ منظوری صنعتی اشیاء اور خدمات کے شعبے میں درآمدات و برآمدات بڑھانے کیلئے ہے۔