پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کے خلاف الزامات سے متعلق تحقیقات کے لیے 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی۔
پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قومی کرکٹ ٹیم کے انتخاب کے عمل سے متعلق میڈیا میں رپورٹ ہونے والے مفادات کے ٹکراؤ کے حوالے سے الزامات کی تحقیقات کرےگی۔
5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی اپنی رپورٹ اور سفارشات پی سی بی کی انتظامیہ کو جلد پیش کرےگی۔