اینٹی نارکوٹکس فورس نے سپرہائی وے پرکاروائی کے دوران کوئٹہ سےکراچی آنے والے انارسے بھرے ٹرک سے 7 من سے زائد چرس برآمد کرلی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، اسی سلسلے میں کوئٹہ سے بھاری مقدارمیں چرس کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔
ترجمان کے مطابق سپرہائی وے کراچی پرکی جانے والی اس کاروائی میں 306کلوگرام چرس برآمد کی گئی جو انارسے بھرے ٹرک میں چھپائی گئی تھی، اس کاروائی میں ملزم کو موقع پرہی گرفتار کرلیا گیا۔
اسی طرح لاہور کے علامہ اقبال ائرپورٹ پرمسافرکے پیٹ سے214گرام آئس سے بھرے کیپسول برآمد کیے گئے، اوکاڑہ کا رہائشی ملزم پروازنمبرجی ایف 766کے ذریعے بحرین روانہ ہورہا تھا۔
لاہورائیرپورٹ ہی پرایک اور کارروائی کے دوران مسافر کے ٹرالی بیگ سے2کلو476گرام آئس برآمد کی گئی، خیبرپختون خوا کا رہائشی ملزم قومی ائیرلائن کی پروازپی کے 279کے ذریعے دوحہ کے لیے روانہ ہورہا تھا۔
ملتان ایئرپورٹ پرکاروائی کے دوران اے این ایف اہلکاروں نے مظفرگڑھ کے رہائشی ملزم کے ٹرالی بیگ سے 100گرام نشہ آورگولیاں برآمد کرلیں جبکہ اسلام آباد موٹر وے کے قریب کارروائی کے دوران ملزم سے4کلو800گرام چرس برآمد کی گئی جو گاڑی میں چھپا کراسمگل کی جارہی تھی۔ مذکورہ کارروائی میں پشاورکے رہائشی مُلزم کوگرفتارکرلیاگیا۔
راولپنڈی 26 نمبر چونگی پر دوسری کارروائی میں گاڑی سے 7 کلو 200 گرام چرس برآمد کی گئی، دورانِ کارروائی نوشہرہ کا رہائشی مُلزم گرفتار کرلیا گیا۔
دریں اثنا جی ٹی روڈ نوشہرہ پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 12 کلو افیون اور 60 کلو چرس برآمد کرکے نوشہرہ میانوالی اورچنیوٹ کے رہائشی 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
علاوہ ازیں ڈی ایچ اے فیز3لاہورمیں مکان پرچھاپے کے دوران 1کلو50گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق تمام ملزمان کےخلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے۔