حکومت نے فلائی جناح کو بین الاقوامی روٹس پر آپریشنز کی اجازت دیدی

حکومت نے فلائی جناح کو بین الاقوامی روٹس پر آپریشنز کی اجازت دیدی۔ 

وفاقی کابینہ نے وزارت ہوا بازی کی سفارش پر فلائی جناح کو بین الاقوامی روٹس پر آپریشنز کی منظوری دی۔ علاوہ ازیں نگراں وزیراطلاعات کے مطابق اس منظوری کے بعد فلائی جناح افغانستان، بنگلہ دیش، عراق، ملائیشیا، عمان، قطر، سعودی عرب، تھائی لینڈ، ترکیہ اور متحدہ عرب امارات میں فلائیٹ آپریشنز کر سکے گی۔