پٹرول، ڈیزل پر آئل مارکیٹنگ کمپنیز، ڈیلرز مارجن بڑھنے کا امکان

لاہور: یکم نومبر سے پٹرول اور ڈیزل پر آئل مارکیٹنگ کمپنیز اور ڈیلرز مارجن بڑھنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق یکم نومبرسے فی لیٹر مارجن میں 88 پیسے تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

 آئل کمپنیوں کے مارجن میں فی لیٹر47 پیسے تک اضافے کی تجویز ہے جبکہ پٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں فی لیٹر41 پیسے اضافے کی تجویز ہے۔

یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے 4 مراحل میں تیل کمپنیز کا مارجن ایک روپیہ 88 پیسے جبکہ ڈیلرز مارجن بھی 4 مراحل میں ایک روپیہ 64 پیسے تک بڑھایا جائے گا۔