روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت مزید بڑھ گئی پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 200 پوائنٹس اضافہ

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کی ابتداء میں 6 پیسے مہنگا ہو کر ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی خرید و فروخت 281 روپے ایک پیسے پر پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 38 پیسے اضافے کے بعد 280 روپے 95 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔