بجلی صارفین پر مزید صارفین پر 8 ارب 37 کروڑ کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری سرکاری ڈسکوز کیلئے اضافے کی درخواست سی پی پی اے نے دائر کی

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی ( سی پی پی اے) نے نیپرا میں سرکاری ڈسکوز کیلئے اضافے کی درخواست دائر کی ہے، جس میں بجلی 55 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی استدعا ہے۔

مہنگائی اور بے روزگاری کے ستائے عوام کے لئے ایک اور بری خبر یہ ہے کہ بجلی 55 پیسے فی یونٹ تک مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا میں درخواست دائر کی ہے جس میں ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 55 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

سرکاری ڈسکوز کیلئے اضافے کی درخواست میں بتایا گیا ہے کہ ماہ ستمبر میں12 ارب 92 کروڑ یونٹ بجلی کی فروخت ہوئی، اس دوران ہائیڈل سے بجلی کی پیداوار 37.55 فیصد رہی۔

سی پی پی اے کی درخواست کے مطابق ستمبر میں آر ایل این جی سے بجلی کی پیداوار 15.95 فیصد ہوئی، اور فرنس آئل سے بجلی کی پیداوار 1.80 فیصد رہی۔

نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے کی درخواست پر کل سماعت کرے گی، اور منظوری کی صورت، بجلی صارفین پر 8 ارب 37 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑے گا۔