آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے 31ویں میچ میں پاکستان اور بنگلہ دیش آج مد مقابل ہوں گے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان یہ اہم میچ بھارتی شہر کولکتہ کے ایڈن گارڈن کرکٹ اسٹڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔
ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے 6 میچز کھیلے ہیں جن میں سے 2 میں اس نے کامیابی حاصل کی جب کہ 4 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
دوسری جانب بنگلا دیش کی ٹیم نے بھی 6 میچز کھیلے ہیں جن میں سے صرف ایک میں اسے کامیابی ہوئی جب کہ 5 میچوں میں شکست کی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔
گرین شرٹس 4 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر 7 ویں نمبر پر براجمان ہیں جب کہ بنگال ٹائیگرز 2 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر 9 ویں نمبر پر ہیں۔