ورلڈ کپ 2023 کے 31ویں میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کولکٹہ میں بنگلادیش کے خلاف ہونے والے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، امام الحق، محمد نواز اور شاداب خان کو پلیئنگ الیون سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔
اوپننگ بیٹر فخر زمان کو امام الحق کی جگہ واپس اسکواڈ میں شامل کردیا گیا ہے جب کہ محمد نواز کی جگہ سلمان علی آغا اور اسامہ میر بھی آج میدان میں اتریں گے۔
واضح رہے کہ 30 میچز کے بعد ورلڈ کپ گروپ اسٹیج کے پوائنٹس ٹیبل میں پاکستان چار مسلسل شکستوں سے دوچار ہوکر 7ویں جب کہ بنگلادیش 9ویں نمبر پر ہے۔
قومی اسکواڈ
پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کپتان بابر اعظم، عبداللہ شفیق، فخر زمان، وکٹ کیپر محمد رضوان، افتخار احمد، سلمان علی آغا، اسامہ میر، محمد وسیم جونیئر، شاہین آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔
بنگلادیش پلیئنگ الیون
کپتان شکیب الحسن کی قیادت میں بنگلادیش اسکواڈ بشمول لٹن ڈاس، تنزد حسن، نجم الحسین شانٹو، مشفق الرحیم، محمود اللہ، توحد ہری دوئے، مہدی حسن، تاسکن احمد، مستفظر رحمان اورشریف الاسلام گرین شرٹس کے خلاف بنگلادیشی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔