ورلڈکپ: 6 رنز پر بنگلادیش کی دوسری وکٹ گرگئی، شاہین کے دو شکار

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 31ویں میچ میں بنگلادیش کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے اور اس وقت بنگال ٹائیگرز کی دو وکٹیں گرچکی ہیں۔

یہ میچ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلا جارہا ہے جہاں بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بولنگ کی دعوت دی۔

بنگلادیش کے اوپنر تنزید حسن کو شاہین نے پہلے ہی اوور میں صفر پر چلتا کیا، بعدازاں نجم الحسین شنتو کو بھی شاہین نے 4 رنز بناکر آؤٹ کردیا۔

ٹاس کے موقع پر کپتان بابر اعظم نے کہا کہ وہ بھی ٹاس جیت کر بیٹنگ ہی کرتے۔

آج کے اہم میچ میں پاکستانی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

امام الحق کی جگہ فخر زمان، محمد نواز کی جگہ سلمان علی آغا اور شاداب خان کی جگہ اسامہ میر آج کا میچ کھیلیں گے۔