پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کا فلائٹ آپریشن بدستور متاثر ہے اور آج بھی 23 مقامی اور غیر ملکی پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں۔
قومی ایئر لائنز کی مقامی اور بین الاقوامی 23 پروازیں منسوخ ہو گئیں ہیں جب کہ اسلام آباد سے گلگت بلتستان اور اسکردو کے درمیان 6 پروازیں آپریٹ کی جا رہی ہیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے اسلام آباد اور دمام جانے والی پروازیں منسوخ ہوئیں جب کہ کراچی سے لاہور کے لئے پی آئی اے کی پرواز بھی منسوخ ہوگئی۔
ملتان سے دبئی اور سکھر کی پرواز بھی منسوخ کردی گئی، شیڈول کے مطابق اسلام آباد اور پشاور سے متحدہ عرب امارات جانے والی پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔