آئی ایم ایف سے مذاکرات کی تیاریاں مکمل

آئی ایم ایف سے مذاکرات کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں، اور گیس کے ریٹ بڑھا کراہم ترین ہدف بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔

آئی ایم ایف کے ساتھ پہلے جائزہ مذاکرات کی راہ ہموار ہوگئی ہیں، پاکستان نے آئی ایم کی تمام شرائط پوری کردی ہیں اور گیس کے ریٹ بڑھا کراہم ترین ہدف بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔

آئی ایم ایف سے مذاکرات کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں، جائزے کی کامیابی پر پاکستان کو تقریبا 70 کروڑ ڈالرز کی قسط ملے گی۔

پاکستان نے جولائی سے ستمبر کیلئے آئی ایم ایف کی ٹیکس وصولی کی شرط بھی پوری کردی ہے، اور ایف بی آر نے 1978 ارب ہدف کے مقابلے 2041 ارب روپے ٹیکس جمع کیا ہے۔

ایف بی آر نے جولائی تا ستمبر کوئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم جاری نہیں کی، اور جولائی تا ستمبر لیوی کی مد میں 222 ارب روپے حاصل کیے، جب کہ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں بھی 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ تک اضافہ کیا جا چکا ہے۔

یکم نومبر سے گیس ٹیرف میں تقریبا 200 فیصد تک اضافہ کیا گیا، جب کہ پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ میں اضافہ بھی آئی ایم ایف کے ہدف سے کم ہوا۔ مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں کوئی ضمنی گرانٹ جاری نہیں کی گئی، اور پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی فی لیٹر60 روپے کی بالائی حد تک بڑھائی گئی۔