ٹیکسٹائل انڈسٹری کے خام مال کی قیمتوں میں 20 سے 25 فیصد تک کمی

ڈالر کی قدر گرتے ہی ٹیکسٹائل انڈسٹری کےخام مال کی قیمتوں میں بیس سے پچیس فیصد کمی آ گئی ،اورپیداواری لاگت کم ہونے سے صنعتکاروں نے بند یونٹ بھی چلا دئیے ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا ہوتے ہی امپورٹ شدہ ڈائز اینڈ کیمیکلز سوڈیم الجنیٹ 3500 روپے کلو سے کم ہو کر 2600 ، فیبرک سوفٹنر کی قیمت 12 سو روپے سے کم ہو کر 9 سو روپے کلو ہوگئی۔

سابق صدر چیمبر عاطف منیر نے کہا کہ جب آپکی پیداواری لاگت کم ہوگی تو یورپ اور امریکہ کی منڈیوں میں اپنی پروڈکٹ لے کہ جانا آسان ہوگا ،انٹرنیشنلی ڈائز اور کیمیکل جو انڈسٹری کا مین را میٹریل کی کمی میں 20 سے 25 فیصد کمی ہوئی ہے 

دھاگے کی قیمت کم ہونے سے سوتر منڈی کی رونقیں بھی بحال ہوئی ہیں ،چیئرمین پائماقیصر شمس گچھا کا کہنا تھا سمگلنگ روکنے کے لئے جو اقدامات اٹھائے ہیں اس سے ہماری ڈالر کی قیمت میں کمی آئی ہے یار کی قیمت ہماری 4 ہزار فی بیگ کم ہوئی ہے۔

 یاد رہے کہ پاکستان نے امریکا میں ٹیکسٹائل وگارمنٹس کی برآمد پر ڈیوٹی فری رسائی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔وزیرتجارت گوہراعجاز نے امریکی تجارتی سفیر کیتھرین ٹائی سے ورچوئل ملاقات میں کاروباری ماحول میں بہتری کیلئےحکومتی کوششوں سے آگاہ کیا ۔


وزیرتجارت گوہراعجاز نے کہا کہ پاکستان امریکا سے کپاس کا بڑا حصہ درآمد کرتا ہے، دوطرفہ تجارت  بڑھانے کیلئے ٹیکسٹائل اور صنعتی مینوفیکچرنگ کے مشترکہ منصوبے لگانے کی تجویز بھی دے دی ۔