پولیس کی بڑی کارروائی، ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والا اہم گروہ گرفتار

لاہور: اسرار خان:گلشن راوی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی، راہزنی، جھپٹا کی وارداتیں کرنے والا گروہ گرفتار کرلیا۔

ایس پی اقبال ٹاؤن ارتضی کمیل کے مطابق سٹریٹ کرائم میں ملوث گروہ کے 02 ارکان محسن اور حسن کو  گرفتار کرلیا گیا، ملزمان ریکارڈ یافتہ مختلف تھانوں میں مقدمات درج تھے، ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 03 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد ہوا۔

ایس پی کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش ملزمان نے حالیہ متعدد وارداتوں کا بھی انکشاف کیا۔ گروہ کے قبضہ سے پستول ، گولیاں،چھینی گئیں03موٹرسائیکلیں اور 05موبائل فونز برآمد ہوئے۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیا گیا ہے، جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ایس پی اقبال ٹاؤن ارتضی کمیل ملزمان کو پکڑنے پر ایس ایچ او دلاور بھٹہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔