سفاک باپ نے کمسن بیٹے کو بے دردی سے قتل کردیا

سعود آباد میں اپنے کمسن بیٹے کو بے دردی سے قتل کرنے والے سفاک باپ کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم نے دوران تفتیش بچے کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سعودآباد میں سفاک باپ نے کمسن بچے کو قتل کردیا ، پولیس نے بتایا کہ یہ ہولناک واقعہ اگست کو پیش آیا، ملزم عامر نے بچے امان کو تشدد کرکے قتل کیا۔

ملزم عامر کو سعود آباد انویسٹی گیشن پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ، تفتیشی پولیس نے بتایا کہ ملزم نے اپنے کمسن بیٹے امان کو بے دردی سے قتل کرکے لاش بھینس کالونی میں پھینکی تھی اور اپنا جرم چھپانے کے لیے اس شخص نے 23 اگست کو سعود آباد پولیس میں گمشدگی کی شکایت درج کرائی۔

شکایت پر پولیس حرکت میں آگئی اور بیٹے کے قتل کے پیچھے اس شخص کو ڈھونڈ نکالا، پولیس نے بتایا کہ عامر نے ابتدائی تفتیش میں اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔

تفتیشی پولیس نے بتایا کہ ملزم نے بچے کو پرورش کیلئے کسی اور کو دے رکھا تھا اور ملزم نے چند روز قبل بچے کے گھر واپس آنے پر پاپا بولنے کا کہا۔