ویڈیو: پسندیدہ کرکٹر پر تنقید؟ کوہلی پر تنقید کرنے پر بھارت میں مداحوں نے اخبار کی کاپیاں جلا دیں

بھارت میں آئی سی سی ورلڈکپ کے دوران مقامی بھارتی ہندی اخبار کو کوہلی کی بیٹنگ تکنیک پر تنقید خاصی مہنگی پڑگئی جس پر  ایک طرف جہاں اخبار کی کاپیاں جلانے کی ویڈیوز سامنے آئیں وہیں اب بھارت کی مداح خواتین چپل اٹھائے بھارتی صحافیوں کی درگت بنانے اخباری دفتر پہنچ گئیں۔

کچھ روز قبل اخبار کے صحافی ابھیشیک ترپاٹھی نے روزنامہ جاگرن میں اپنے ایک آرٹیکل 'سنچری پر دو مخلتف نظریے'میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کی تعریف کرتے ہوئے ویرات کوہلی پر تنقید کی تھی ۔

صحافی نے لکھا تھا کہ کوہلی نے رواں ورلڈکپ میں سنچریاں مکمل کرنے پر زیادہ توجہ دی جب کہ روہت شرما ٹیم کے لیے کھیلتے ہیں اور بڑے شاٹس پر زیادہ توجہ دیتے ہیں۔

تاہم ویرات کوہلی اور روہت شرما کے درمیان موازنہ کرنے اور پھر ویرات پر تنقید کرنے پر کوہلی کے مداحوں نے رواں ہفتے جہاں روزنامہ جاگرن کی کئی کاپیاں جلائیں وہیں سوشل میڈیا پر بائیکاٹ 'دینک جاگرن' کے ہیش ٹیگ سے ٹرینڈ چلا دیا۔

کوہلی پر تنقید کرنے پر بھارت میں مداحوں نے اخبار کی کاپیاں جلا دیں

اب اسی اخباری دفتر سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہہ جس میں اینکر خواتین مداحوں کے اخبار کے دفتر  پر خواتین کے حملے سے  متعلق بتارہی ہیں۔

ویڈیو میں کئی خواتین کو  صحافیوں کی چپل سے درگت بناتے  بھی دیکھا گیا، اس دوران صحافیوں نے خواتین کو روکنے کی بھی کوشش کی۔