'بابر اور انضمام کو مکمل آزادی دی گئی'، حفیظ ذکا اشرف کے دفاع میں سامنے آگئے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ٹیکنیکل کمیٹی کے سابق رکن محمد حفیظ پی سی بی چیئرمین ذکا اشرف کے دفاع میں میدان میں آگئے۔

ایک انٹرویو میں محمد حفیظ نے کہا کہ ایشیا کپ اور ورلڈکپ کی ٹیم بنانے کے لیے چیئرمین پی سی بی نے کپتان بابراعظم اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کو مکمل آزادی دی تھی۔

اس حوالے سے محمد حفیط کا کہنا تھا کہ ذکا اشرف نے ٹیم کے انتخاب کے لیے مینجمنٹ کو ہر ممکن سہولت اور تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی تھی۔