پاپا نہ کہنے پر باپ کے ہاتھوں 8 سالہ بیٹا قتل

کراچی کے علاقے سعود آباد میں 8 سال کے بیٹے کے قاتل باپ کو گرفتار کر لیا گیا ، ملزم نے دوران تفتیش قتل کا اعتراف کیا۔

کراچی کے علاقے بھینس کالونی سے 18 اکتوبر کو 8 سال کے بچے امان کی لاش ملی تھی ،بچے کے باپ نے 23 اکتوبر کو سعود آباد تھانے میں بچے کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ بچے کو اس کے باپ عامر نے ہی قتل کیا ہے۔ ملزم نے 17 اکتوبر کو تشدد کر کے بچے کو قتل کیا تھا اور لاش بھینس کالونی میں پھینک دی تھی۔

تفتیش میں پتا چلا کہ ملزم نے بچے کو پرورش کے لیے اپنے دوست کو  گود دے رکھا تھا، قتل سے چند روز قبل بچہ گھر اپنی ماں سے ملنے آیا ہوا تھا،ملزم نے  پاپا نہ کہنے پر بچے پر تشدد کیا اور پھر قتل کر دیا۔