رواں ماہ ایک اور قومی کرکٹر دُلہا بننے کو تیار ، شادی کا کارڈ سامنے آگیا

قومی کرکٹر فہیم اشرف بھی  رواں ماہ 25 نومبر کو  دُلہا بنیں گے۔

کرکٹر فہیم اشرف کی  شادی 25 نومبر کو ہوگی، اس حوالے سے فہیم اشرف کی شادی کا کارڈ بھی سامنے آگیا ہے تاہم ان کی دلہن کے حوالے سے اب تک تفصیلات  سامنے نہیں آسکی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فہیم اشرف کی مہندی 23 نومبر، بارات 25 اور ولیمہ 26 نومبر کو ہوگا، شادی کی تقریب نارووال جب کہ ولیمہ کی تقریب پھول نگر میں ہوگی۔

رواں ماہ ایک اور قومی کرکٹر  دُلہا بننے کو تیار ، شادی کا کارڈ سامنے آگیا

واضح رہے کہ رواں برس  فہیم اشرف کی منگنی کی تقریب ان کے آبائی علاقے بھائی پھیرو میں ہوئی جس میں رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی تھی۔

دوسری جانب ورلڈکپ کیلئے قومی اسکواڈ میں شامل کرکٹر امام الحق کی شادی کی تقریبات کا آغاز 23 نومبر سے لاہور میں ہوگا، امام الحق کی شادی کی تقریبات کے سلسلے میں قوالی نائٹ کی تقریب 23 نومبر کو ہوگی۔

امام کے نکاح کی تقریب 25 نومبر کو طے کی گئی ہے جب کہ قومی کرکٹر کا ولیمہ 26 نومبر کو لاہور میں ہوگا۔