سوشل میڈیا پر نوکری کا جھانسا دیکر خاتون سے زیادتی کرنیوالا گرفتار

سوشل میڈیا پر نوکری کا جھانسا دے کر خاتون سے زیادتی کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

شادمان ٹاؤن پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کرکے زیادتی کرنے والے ملزم کو ضلع گوجرانوالہ سے گرفتار کیا۔ ملزم شہروز کا خاتون سارہ سے چند روز قبل سوشل میڈیا پر رابطہ ہوا ، جہاں ملزم نے خاتون کو نوکری کا جھانسا دے کر ٹولینٹن مارکیٹ شادمان بلایا۔

پولیس نے مطابق ملزم نے مارکیٹ میں واقع کمرے میں خاتون سے نیم بے ہوشی کی حالت میں زیادتی  کی اور فرار ہوگیا۔

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔