ورلڈ کپ 35واں مقابلہ : اسامہ میر کی جگہ حسن علی شامل

ورلڈکپ کے اہم میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے، قومی ٹیم کو سیمی فائنل کی دوڑ میں رہنے کے لیے اس میچ میں فتح حاصل کرنا ہوگی۔

بھارتی شہر بنگلورو میں کھیلے جا رہے آئی سی سی ورلڈکپ کے 35ویں میچ میں بابر اعظم نے ٹاس جیت کر کہا کہ ہم پہلے بیٹنگ کریں گے، ہم نے ٹیم میں اسامہ میر کی جگہ حسن علی کو شامل کیا ہے۔

آج کے میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، عبداللہ شفیق، فخر زمان، افتخار احمد، محمد رضوان، سلمان علی آغا، حسن علی، حارث رؤف، ایم وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، سعود شکیل

نیوزی لینڈ: کین ولیمسن (کپتان) ٹام لیتھم ، ڈیون کونوے، راچن رویندرا، ڈیرل مچل، گلین فلپس، جیمز نیشم، مچل سینٹنر، ایش سودھی، ٹم ساؤتھی، ٹرینٹ بولٹ