نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ نے ہاردک پانڈیا کی انجری کے بعد کے ایل راہول کو نائب کپتان مقرر کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہاردک پانڈیا انجری کی وجہ سے ورلڈکپ کے باقی میچز نہیں کھیل سکیں گے، وہ ورلڈکپ میں بطور نائب کپتان کھیل رہے تھے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے ہاردک پانڈیا کی جگہ کے ایل راہول کو نائب کپتان مقرر کیا ہے، یہ پہلا موقع ہے کہ راہول بھارتی ٹیم کی نائب کپتانی کریں گے۔