پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخرزمان نے نیوزی لینڈ کیخلاف میچ جیتنے کے بعد کہا ہے کہ ہر گیم ہمارے لیے ڈو آر ڈائی کی صورتحال والی تھی۔
تفصیلات کے مطابق فخر زمان کا مین آف دی میچ کا ایوارڈ لینے کے بعد کہنا تھا کہ آج میرا لکی دن ہے ، پلان کے مطابق بیٹنگ کی اور قسمت نے ساتھ دیا۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ سے تاریخی فتح کےبعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ جب ہم کھیلنے آئے تو پراعتماد تھے، ڈریسنگ روم میں کہا تھا کہ ہمیں بڑی پارٹنر شپ کرنی ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ باونڈریز چھوٹی ہیں، یہ بات ذہن میں رکھ کر اچھےکھیلے، ہم نے اپنا100 فیصد دینے کی کوشش کی۔
ہمیں ایک اچھی پارٹنر شپ کی ضرورت تھی، فخر زمان کے ساتھ اچھی شراکت بنائی، فخر زمان نے شاندار بیٹنگ کی ہے، انہوں نے چھوٹی باونڈری کا اچھا فائدہ اٹھایا ہے۔
خیال رہے کہ قومی اوپننگ بلے باز فخر زمان نے 126رن کی شانداراننگزکھیلی ہے ، انہوں نے 11چھکے ،8چوکے لگائے ہیں، جبکہ بابر اعظم نے 6 چوکے اور 2 چھکے لگا کر 66 رنز بنائے ہیں ۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو21رن سے شکست دے دی، ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت پاکستان کو فاتح قرار دے دیا گیا۔