سوات کے علاقے کبل خٹک آباد میں مسافر گاڑی کھائی میں جاگری، 2 افراد جاں بحق

کبل خٹک آباد میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوگئے، حادثے کے شدید زخمیوں کو سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

سوات کے علاقے کبل خٹک آباد میں گاڑی کھائی میں گرگئی، جس میں 2 افراد جاں بحق اور 21 افراد زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو کبل اسپتال منتقل کردیا، جہاں 4 افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے بعد انہیں سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مسافر گاڑی کبل سے مینگورہ جارہی تھی کہ کبل خٹک آباد کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔