ذکا اشرف پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ برقرار، 3 ماہ کی توسیع نگراں وزیرعظم انوار الحق کاکڑ نے پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کی توسیع کردی

ذکا اشرف پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ برقرار ،نگراں وزیرعظم انوار الحق کاکڑ نے پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کی توسیع کردی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے مستقبل کے حوالے سے نگران وزیرعظم انوار الحق کاکڑ کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔

پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کو توسیع مل گئی جس کے بعد ذکا اشرف پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ برقرار رہیں گے۔

پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کی مدت میں 3 ماہ کی توسیع کی گئی، منیجمنٹ کمیٹی 3 ماہ میں چیئرمین پی سی بی کا الیکشن کروائے گی۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔