لکی مروت میں تھانہ برگی کے علاقہ اوژاکئی میں دھماکے سے 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
دوسری طرف ڈی آئی خان تحصیل کلاچی کے علاقہ روڑی میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی اور پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔
بنوں میں دستی بم، اینٹی ٹینک مائنز اور سیفٹی فیوز برآمد کرکے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ایک ہی خاندان کے 5 افراد دھماکے کی زد میں آ گئے جس میں 2 بھائی بم دھماکے میں جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں دو بھائی 17 سالہ سعید زمان اور 5 سالہ امان اللہ شامل ہیں۔
لکی نیاز گل بیوی اور بچے سمیت زخمی ہیں جبکہ زخمیوں میں 9 سالہ جاسم خان بھی شامل ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بم دھماکا کھیتوں میں چھپائے گئے آئی ای ڈی کا ہوسکتا ہے۔
ڈی آئی خان تحصیل کلاچی کے علاقہ روڑی میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کرتے ہوئے فائرنگ کی۔
پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی، فائرنگ کا سلسلہ 20 منٹ تک جاری رہا۔ اور پھر دہشت گرد بھاگ گئے۔
دہشت گردوں کی فائرنگ میں ایکس سروس مین میر سلیم زخمی ہوا ۔
واضح رہے کہ اس علاقہ میں ہارون ضرار گروپ کے سب کمانڈر زکی گروپ سرگرم ہیں۔
پولیس چیک پوسٹ پر حملے کے بعد کلاچی اور تحصیل درابن سے پولیس کی بھاری نفری روڑی طلب کی گئی۔
بنوں میں ممند خیل وزیر میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔
شیرعلی خان مسجد سے دستی بم، اینٹی ٹینک مائنز اور سیفٹی فیوز برآمد ہوئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دستی بم، اینٹی ٹینک مائنز کو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا ہے۔
اس حوالے سے پولیس کا مزید کہنا ہے کہ بارودی مواد دہشتگردانہ کارروائی میں استعمال کیلئے رکھا گیا تھا۔