ذاتی رنجش کا شاخسانہ : دوست کے ہاتھوں دوست قتل

ڈسٹرکٹ پولیس جہلم کی جانب سے کی گئی کاروائی کے دوران دوست کے قتل میں ملوث 4 ملزمان کو  گرفتار کر لیا گیا۔

ڈی پی او جہلم کے مطابق گرفتار ملزمان نے ذاتی رنجش پر منصوبہ بندی کر کے دوست کو قتل کیا تھا۔

ڈی پی او جہلم کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمان سے فائرنگ کے واقعے میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔