کوچ کی گدھا گاڑی کو ٹکر، 5 افراد جاں بحق مرنے والے افراد مزدوری کے لیے جارہے تھے

ٹبی موچی والی کے علاقے میں کوچ نے گدھا گاڑی کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔ تمام افراد مزدوری کے لئے جارہے تھے۔

کوٹ ادو میں ٹبی موچی والی کے قریب مسافر کوچ نے گدھا گاڑی کو ٹکر ماردی، حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو دیہی مرکز صحت سنانواں منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق جابحق ہونے والے تمام مزدوروں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا، اور تمام افراد کوٹ ادو سے سنانواں مزدوری کے لیے جارہے تھے۔