راولپنڈی: دھمیال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے طلباء کو نشے کی لت لگانے والی خاتون منشیات اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزمہ طلباء کو اپنے گھر بلا کر آئس کا نشہ کرواتی تھی جبکہ اپنے گھر سے ہی آئس فروخت کرتی اور تعلیمی اداروں میں سپلائی بھی کرتی تھی۔
منشیات اسمگلر کی شناخت نسیم بی بی کے نام سے ہوئی، ملزمہ کے ساتھی فیصل سے بھی 1500 گرام چرس برآمد ہوئی جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے چا لان عدالت کیا جائے گا۔