خیبر پختونخوا سے خنجروں پر زہر لگا کر بہنوئی کو قتل کرنے کراچی آنے والے دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق خنجر پر زہر لگا کر قتل کا منصوبہ بنانے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، دونوں ملزمان خیبر پختونخوا سے کراچی آئے تھے اور ملیر سکھن پولیس نے انہیں گرفتار کیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ دونوں ملزمان کے پی کے سے خنجروں پر زہر لگا کر بہنوئی کو قتل کرنے کراچی آئے تھے، ملزمان کی شناخت عدنان حسین اور ساجد کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان غیرت کے نام پر بہنوئی کو قتل کرنے کے لیے علاقے میں موجود تھے، گشت پر مامور پولیس نے ملزمان کی تلاشی لی تو تیز دھار دو خنجر برآمد ہوئے، جس پر پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا، اور تفتیشن پر انکشاف ہوا کہ دونوں اپنے بہنوئی کو قتل کرنے لئے کراچی آئے تھے۔