بس عملے کے تشدد کیخلاف طلبا کا احتجاج، سندھ پنجاب بارڈر سے قومی شاہراہ بلاک

صادق آباد میں بس عملے کے تشدد کے خلاف طلبا نے احتجاج شروع کردیا جس کے باعث سندھ پنجاب بارڈر کے مقام سے قومی شاہراہ بلاک ہوگئی۔

صادق آباد سفر کرنے والے طالب علموں پر بس عملے نے تشدد کیا جس کے خلاف طلبہ کا قومی شاہراہ پر احتجاج جاری ہے۔

پولیس کے مطابق طلبا نے احتجاج کرتے ہوئے قومی شاہراہ کو بند کردیا ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ بس عملے نے 5 طالب علموں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بنائی، بس عملے کا طالب علموں پر آئے روز تشدد معمول بن گیا ہے۔