کراچی میں نوکری پیشہ خواتین کو ہراساں کرنے پر دو اوباش نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق میمن گوٹھ میں واقع سرکاری اسپتال میں نرسوں کو جنسی ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آنے کے بعد نوجوانوں واسو اور صابر کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی جب کہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
مدعی مقدمہ کے مطابق ہماری بیٹیاں سرکاری اسپتال میں نرسنگ کی ڈیوٹی کرتی ہیں، ملزمان نرسوں کو اسپتال آتے جاتے جنسی ہراساں کرتے تھے۔