لاہور؛ لٹن روڈ سے 15 سالہ طالبہ اغوا

لاہور: لٹن روڈ سے 15  سالہ طالبہ کو اغوا کرلیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

تھانہ لٹن روڈ  کی  حدود سے مبینہ طور پر 15 سالہ طالبہ حمنہ  کو اغوا کرلیا گیا جس کی ایف آئی آر  مغویہ کےو الد کی مدعیت میں درج  کرلی گئی ہے۔

ایف آئی آرمیں کہا گیا ہے کہ 6  نومبر کو صبح آٹھ  بجے  14 /15  سالہ حمنہ  گھر سے باہر نکلی تھی اور پھر لوٹ کر نہیں آئی، رشتہ داروں سمیت  ہر جگہ تلاش کیا مگر حمنہ کا کوئی سراغ نہیں ملا، شبہ ہے کہ کسی نامعلوم فرد نے اسے اغوا کرلیا ہے۔


لٹن روڈ  پولیس  نے حمنہ  کے اغوا کا مقدمہ اس کے والد  محمد ایاز کی مدعیت میں درج کرلیا ہے، تاہم محمد ایاز کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج ہونے کے باوجود انویسٹی گیشن پولیس حمنہ کو اب تک  بازیاب نہیں کروا سکی۔