لاہور' 9 سالہ گھریلو ملاز م بچے کی پھندہ لگی لاش برآمد

لاہور : نو سالہ گھریلو ملازم بچے کی پھندہ لگی لاش برآمد ہوئی ، والد نے مالک مکان پر بیٹے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا الزام لگادیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں نو سالہ گھریلو ملازم احسان کی پھندہ لگی لاش برآمد ہوئی۔

مالی حالت کے پیش نظر والدین نے پانچ سال قبل پراپرٹی ڈیلر کے گھر ملازم رکھوایا تھا، والدہ کا الزام ہے کہ بیٹے کو مالک مکان نے زیادتی کے بعد قتل کردیا ہے۔

پولیس نے پراپرٹی ڈیلر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

ایف آئی آر میں کہا ہے کہ میرے بیٹے سے پانچ سال سے ملنے نہیں دیا گیا اور پھر ملزمان نے اچانک کال کرکے بتایا آپ کے بیٹے نے خودکشی کرلی ہے۔

ایف آئی آر میں کہا تھا کہ ملزمان نے ہمارے آنے سے پہلے لاش ڈیڈ ہائوس پہنچا دی تھی، میرے بیٹے سے زیادتی کے بعد اسے قتل کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔