راولپنڈی: چترال کے سرحدی علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے چترال کے سرحدی علاقے ارسون میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، جس کے دوران فوجی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔
فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ علاقے کو دہشت گرد وں سے پاک کرنے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے اور مقامی لوگوں نے دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا ہے۔