کرکٹ ورلڈ کپ: سری لنکا کی جیت پاکستان کی سیمی فائنل میں جگہ بنانے کی امید وں کو زندہ رکھ سکتی ہے

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے 41 ویں میچ میں آج نیوزی لینڈ کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا، کھیل کا نتیجہ پاکستان اور افغانستان سمیت دیگر ٹیموں کی قسمت کو متاثر کر سکتا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ بنگلورو میں دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا، اگر کیویز اس میچ میں فتحیاب ہوگئے تو وہ ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ مرحلے کے لئے ممکنہ طور پر کوالیفائی کر جائیں گے جب کہ پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی مزید مشکل ہوجائے گی۔

دوسری جانب اگر سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو شکست دی تو اس کا پاکستان کی میزبانی میں کھیلے جانے والا چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کا امکان بڑھ جکائے گا۔

تاہم سری لنکا کی جیت پاکستان کی سیمی فائنل میں جگہ بنانے کی امید وں کو بھی زندہ رکھ سکتی ہے۔

نيوزیلينڈ کا ممکنہ اسکواڈ

سری لنکا کے خلاف اس اہم میچ میں کپتان کین ولیئمسن، ڈیون کانوے، رچن رویندرا، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مارک چیپمین، مچل سینٹنر، اش سودھی یا کائل جیمیسن، ٹرینٹ بولٹ، ٹم ساؤتھی اور لوکی فرگوسن کیوی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

سری لنکا کی ممکنہ پلیئنگ الیون

کپتان کوسل مینڈس، کوسل پریرا، سدیرا سماراوکرما، چرتھ اسلانکا، انجلو میتھیوز، دھننجیا ڈی سلوا، مہیش تھیکشنا، کاسن راجیتھا، دشمنتھا چمیرا اور دلشان مدوشنکا سری لنکا کے 11 رکنی اسکواڈ کا میں شامل ہوں گے۔