سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے جیل میں قید بھائی سے ملاقات کے بعد کہا کہ عمران خان کا کہنا ہے سائفر سازش میں امریکی سفارت خانہ پوری طرح شامل تھااگرپاکستان میں انصاف نہ ملاتو پھر امریکہ یاڈونلڈ لو پر کیس کریں گے۔
تفصیلا ت کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب بلکل اچھی صحت میں ہیں، ورزش سمیت معمولات کا مناسب شیڈول ہے، وہ کہتے ہیں کہ اچھی روٹین بنی ہوئی ہے،چیئرمین کی جانب سے کھانے کی کوئی شکایت نہیں کی گئی،سائفر کیس کا ہائیکورٹ سے اسٹے آرڈر ہو گیا،یہ وہ دفعات لگائی جارہی ہیں جس پر ان کو سزائے موت اور عمر قید ہو سکتی ہے۔
عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ بتایا جائے کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے کیا ایسا جرم کیا جس پر یہ دفعات لگائی گئی،رانا ثناءاللہ نے پی ٹی آئی چیئرمین پر کیس کیا، پاکستان میں انصاف ملنا چاہیئے گر پاکستان میں انصاف نہ ملا تو پھر امریکہ یا ڈونلڈ لو پر کیس کریں گے،سائفر کیس پر امریکن ایمبیسی اس پر مکمل طور پر شامل ہے۔