سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سائفر کیس میں ضمانت کیلئے سپریم کورٹ آف پاکستان سے رجوع کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے سائفر کیس میں ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔ درخواست میں ضمانت بعد از گرفتاری کی استدعا کر دی گئی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا 8 نومبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا گیا۔ درخواست گزار کیخلاف بے بنیاد اور سیاسی مقدمہ بنایا گیا ہے۔ درخواست میں وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔