اسلام آباد ہا ئی کورٹ نے سائفر کیس کا جیل ٹرائل کالعدم قراردے دیا

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی سائفر کیس میں جیل ٹرائل کیخلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل منظور کرتے ہوئے جیل ٹرائل کا 29 اگست کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس میں جیل ٹرائل کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی انٹرا کورٹ اپیل پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

جسٹس گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سماعت کی۔


اسلام آباد ہائی کورٹ نے جیل ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر فیصلے میں کہا ہے کہ 13 نومبر کو کابینہ منظوری کے بعد جیل ٹرائل نوٹیفکیشن کا ماضی پر اطلاق نہیں ہوگا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ غیر معمولی حالات میں ٹرائل جیل میں کیا جا سکتا ہے، قانون کے مطابق جیل ٹرائل اوپن یا اِن کیمرا ہوسکتا ہے۔

عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا کہ 13 نومبر کو کابینہ منظوری کے بعد جیل ٹرائل نوٹیفکیشن کا ماضی پر اطلاق نہیں ہوگا۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی عدالت کے جج کی تعیناتی کے خلاف بھی فیصلہ جاری کیا گیا ہے، جو عدالت عالیہ اسلام آباد کے ڈویژن بینچ نے سنایا۔