سائفر کیس کی سماعت آج جوڈیشل کمپلیکس میں ہوگی

چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں آج جوڈیشل کمپلیکس میں ہوگی۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین سائفر کیس کی سماعت کریں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس کا اب تک کا ٹرائل کالعدم قرار دیا تھا۔

ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سائفر کیس کے ٹرائل کا آغاز از سرِنو ہوگا۔