الیکشن کمیشن انٹرا پارٹی انتخابات کے بارے میں فیصلہ آج سنائے گا

الیکشن کمیشن آج’’پی ٹی آئی بلے کے نشان کیلئے اہل ہے کہ نہیں‘‘ اس بارے میں فیصلہ آج سنائے گا ۔ 

الیکشن کمیشن تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق محفوظ کر رکھا ہے، الیکشن کمیشن کی کاز لسٹ کے مطابق آج دن بارہ بجے فیصلہ سنایا جائے گا۔ 

الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق پی ٹی آئی کو 2 اگست کو نوٹس جاری کیا تھا کہ انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر پی ٹی آئی کو بلے کے نشان کے لئے نااہل کیوں نہ کیا جائے۔ 

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق 13ستمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔