مبینہ مقابلہ، 7 سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم ہلاک

فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ میں مبینہ مقابلے میں 7 سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم ہلاک ہوگیا۔

فیصل آباد پولیس کے مطابق ملزم کو تفتیش کےلیے لے جایا جا رہا تھا کہ وہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم 7 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے مقدمے میں گرفتار تھا۔