کوہستان میں سوشل میڈیا پر لڑکے کیساتھ تصاویر وائرل ہونے پر لڑکی قتل

کوہستان میں سوشل میڈیا پر لڑکے کے ساتھ تصاویر وائرل ہونے پر لڑکی کو قتل کردیا گیا۔

 لڑکی کو مقامی سطح پر ہونے والے جرگے کے ایما پر قتل کیا گیا، چند دنوں قبل دو لڑکیوں کی تصاویر وائرل ہوئی تھیں۔

ڈی پی او مختار تنولی کا کہنا ہے کہ لڑکے کے قتل کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ واقعے میں معاونت کرنے والے کو بھی کٹہرے میں لائیں گے، دوسری لڑکی کی جان بچانے کے لیے مقامی عدالت کے روبرو پیش کیا گیا ہے۔

ڈی پی او کے مطابق لڑکی کا کنا تھا کہ مجھے خاندان سے کوئی خطرہ نہیں جس کے بعد اسے عدالت نے گھر بھیج دیا۔

پولیس کے مطابق دونوں لڑکیوں کے ساتھ وائئرل تصاویر میں موجود لڑکے روپوش ہوگئے ہیں۔

یاد رہے کہ 2013 میں بھی وائرل ویڈیو پر جرگے کے حکم پر پانچ خواتین اور چار لڑکوں کو قتل کردیا گیا تھا۔