چھاپے کے دوران دیہاتیوں کا پولیس پارٹی پر دھاوا، افسر سمیت 3 اہلکار زخمی

تحصیل ستیانہ کے نواحی گاؤں میں چھاپے کے دوران دیہاتیوں نے پولیس پارٹی پر دھاوا بول دیا، اور فائرنگ سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر سمیت تین اہلکار زخمی ہوگئے۔

فیصل آباد کی تحصیل ستیانہ کے نواحی گاؤں میں چھاپے کے دوران دیہاتیوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کردیا، اور فائرنگ بھی کی، جس کے نتیجے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر سمیت تین اہلکار زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی دیگر تھانوں کی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، جب کہ واقعے میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ پولیس نے اشتہاریوں گرفتاری کیلئے کھڈیاں وڑائچاں میں چھاپہ ماراتھا، کہ اس دوران گاؤں والوں نے پولیس پارٹی پر دھاوا بول دیا اور فائرنگ بھی کی، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔