لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ کے تدارک کے لیے بڑا حکم دے دیا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ نے تجارتی سرگرمیاں رات 10 بجے بند کروانے کا حکم دیتے ہوئے سی سی پی او لاہور کو حکم پر عملدرآمد کروانے کی ہدایت کردی۔
عدالت عالیہ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ تدارک کے لیے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر تحریری حکم جاری کردیا۔
جس میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ کے سیکرٹری سی سی پی او کو اقدامات کی ہدایات دیں، اس حوالے سے ایڈمسٹریشن لاہور اور حکومت نوٹیفکیشن کرے۔
عدالتی حکم کے مطابق ہفتے میں دو دن ورک فرام ہوم کا نوٹیفکیشن نجی اداروں، بینکوں سمیت جاری کیا جائے، لاہور ہائی کورٹ نے ڈی سیل ہونے والے انڈسٹری یونٹس کو دوبارہ سیل کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائی کورٹ نے ڈی سیل کرنے والے محکمہ ماحولیات کے افسران کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا ہے۔