موٹر سائیکل سواروں نے کالج کی بس پر فائرنگ کردی، جس میں 2 طالبات زخمی ہو گئیں۔
صوبائی دارالحکومت میں سندر کے علاقے موہلنوال کے قریب ملتان روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے نجی کالج کی بس پر فائرنگ کردی، جس میں 2 طالبات زخمی ہو گئیں۔
پولیس کے مطابق نجی کالج کے بچے کشمیر ٹرپ پر جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے موہلنوال کے قریب بس پر فائرنگ کردی، جس میں زد میں آکر عائشہ اور نمرہ نامی کالج کی 2 طالبات زخمی ہو گئیں، جنہیں جنرل اسپتال لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔
نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی طالبہ طائشہ کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے، جو جنرل اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں ہے۔ سندر پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔