بلوچستان؛ مسجد میں فائرنگ سے قتل، پولیس ملزمان پکڑنے میں ناکام

حب: بلوچستان میں مسجد کے اندر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا اور فرار ہو گئے، جس کے بعد پولیس تاحال ملزمان کو پکڑنے میں ناکام ہے۔

مسجد میں فائرنگ سے ایک شخص کو قتل کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلح افراد مسجد میں موجود افراد کے سامنے ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔

 

پولیس کے مطابق آصف سمالانی  نامی شخص کے قتل کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ مسجد میں فائرنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف دفعہ 302 اور 34ت پ کے تحت مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔  

24نومبر کو آصف سمالانی نامی شخص کو مسلح افراد نے مسجد کے اندر فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ پولیس مقدمے میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے  مار رہی ہے، تاہم تاحال ملزمان پولیس کی گرفت سے آزاد ہیں۔