کھانا مزے کا نہ بنانے پر سفاک بیٹے نے ماں کو قتل کردیا

بھارت میں کھانا مزے کا نہ بنانے پر سفاک بیٹے نے ماں کو قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے تھانے ضلع سے ایک دل دہلا دینے والا سامنے آیا جہاں سفاک شخص نے مزیدار کھانا نہ دینے پر ماں کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب اس کی ماں نے اسے مزیدار کھانا نہیں کھلایا پھر جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ ملزم بیٹے نے اپنی 55 سالہ ماں کو درانتی سے قتل کردیا۔

ملزم بیٹے اور ماں کے درمیان اکثر گھریلو مسائل پر جھگڑا رہتا تھا، اتوار کو بھی ان کے درمیان ایسی ہی لڑائی ہوئی تھی۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق جھگڑے کے دوران بیٹے نے ماں پر مزیدار کھانا نہ کھلانے کا الزام لگایا، اس دوران غصے میں بیٹے نے ماں کی گردن پر درانتی سے حملہ کیا اور وہ وہیں گرگئی اور ان کی موت ہوگئی۔

پولیس کے مطابق واقعے کا جیسے ہی پڑوسیوں کو علم ہوا تو انہوں نے پولیس کو اس کی اطلاع دی، خاتون کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اس کا پوسٹ مارٹم بھی کیا گیا۔

اس واقعے کے بعد ملزم نے نیند کی گولیوں کی زیادہ مقدار کھا لی اور اس کے رشتہ داروں نے اسے اسپتال میں داخل بھی کرایا۔

ایسے میں ابھی تک اسے گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم پیر کو ملزم بیٹے کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔